• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوانین پر سختی سے سرکی چوٹ لگنے کے واقعات میں کمی آئی، سی ٹی او

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ قوانین پر سختی کروانے سے سرکی چوٹ لگنے کی شرح میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے، مال روڈ پر 95 فیصد شہریوں نے ہیلمٹ کی پاسداری کرنا شروع کردی، سی ٹی اور نے کہا کہ موٹرسائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا، رواں سال میں اب تک بغیر ہیلمٹ 4 لاکھ47 ہزار سے زائد موٹرسائیکلسٹ کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے، جبکہ 10 لاکھ سے زائد بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو وارننگ دیتے ہوئے ایجوکیٹ کیا گیا۔
لاہور سے مزید