• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمز اکیڈمک کونسل کا اجلاس، مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ

لاہور ( جنرل رپورٹر )سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سمز) کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نےاجلاس کی صدارت کی۔ 8 نکاتی ایجنڈے پر اجلاس کی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ اجلاس میں پرنسپل سمز کی جانب سے اہم فیصلے لئے گئے- اکیڈمک کونسل نے شعبہ آئی ٹی سمیت مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر سعدیہ نوشین جان نے سروسز ہسپتال میں برن یونٹ کے قیام بارے پرنسپل سمز اور اکیڈمک کونسل کو بریفنگ کیا۔پرنسپل سمز پروفیسر فاروق افضل نے اپنی 1 سالہ کارکردگی پر منظر کشی کی اکیڈمک کونسل نے پرنسپل سمز کی گراں قدر خدمات کو سراہا ۔
لاہور سے مزید