• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتائیوں اور جعلی ادویات کیخلاف زیرو ٹالرنس، خواجہ عمران نذیر

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کوالٹی کنٹرول بورڈ کے 296 واں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتائیوں اور جعلی ادویات کیخلاف زیرو ٹالرنس ہےبغیر نسخے کے ادویات کی خرید کی حوصلہ شکنی کی جائے، کوئی بھی انٹی بائیوٹک دوائی بغیر نسخے کے فروخت نہ ہو۔ انہوں نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام کے لئے پالیسیوں عملدرامد یقینی بنایا جائے، کوئی بھی زائد المعیاد، غیر معیاری دوائی کسی بھی جگہ فروخت نہ ہونے پائے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد پر بھی بریفنگ دی گئی۔
لاہور سے مزید