لاہور(خصوصی نمائندہ)شعبۂ طب میں پاکستان میں فیملی فزیشنز اور جنرل پریکٹیشنرز کی اسپیشلٹی کو مزید مضبوط کرنے کے لیےایک تاریخی تقریب منعقد ہوئی۔ اس شاندار تقریب میں رائل آسٹریلین کالج آف جنرل پریکٹیشنرز کی جانب سے صدارت پریزیڈنٹ RACGP ڈاکٹر مائیکل رائٹ نے کی۔ اُن کے علاوہ ڈاکٹر انیتا منوز، چیئر RACGP وکٹوریہ، ڈاکٹر ٹیس وین ڈورن، سینسر اِن چیف، محترمہ جارجینا وین ڈی واٹر، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر یوسف ہارون احمد، RACGP وکٹوریہ کونسل ممبر، ڈاکٹر ماجد نعیم گوندل، چیئر IMG کمیٹی (VIC)، کیون ڈگرسن پبلک افیئرز مینیجر، اور سیو ہیفرن ، چیف ممبر انگیجمنٹ آفیسر بھی موجود تھے۔ جبکہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی ٹیم کی صدارت پریزیڈنٹ CPSP پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کی۔