• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرے کی اصلاح، طلبہ کی تربیت میں مدارس کا اہم کردار، سلمان رفیق

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب بھر میں مساجد کے امام مسجد صاحبان اور مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے اہم بیان میں کہا ہے کہ علماء معاشرے کے اہم اور قابل احترام رکن ہیں اور معاشرے کی اصلاح کیلئے علماء کرام کا کردار نہایت موثر ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے امام مسجد صاحبان کے اعزازیہ کیلئے تاریخی پروگرام کا اجراء کیا۔ پروگرام کے تحت امام مسجد صاحبان کی رجسٹریشن کا عمل مستقل جاری ہے۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر اتحادِ تنظیماتِ مدارس اور تمام مکاتبِ فکر سے ملاقاتوں میں سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین اور تمام مسالک کا ہم آہنگ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سربلندی اسلام کی راہ اور صراط مستقیم پر چلنے میں ہی معاشرے کی فلاح مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس معاشرے کی اصلاح اور طلبہ کی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
لاہور سے مزید