لاہور،(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہیلتھ ریفارم وژن کے تحت جنرل ہسپتال میں انتظامی نظم و ضبط کو مزید بہتر بنانے، مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور ملازمین کی کارکردگی کا مؤثر جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی ویجیلنس کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ویجیلنس کمیٹی کی سربراہی پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل کریں گی، جبکہ دیگر اراکین میں ڈاکٹر جاوید متماز، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ صائمہ فتح شامل ہیں۔ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کرے گی اور انتظامی و علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لے گی ۔