کراچی(نیوز ڈیسک)کے الیکٹرک نے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے وزیراعظم کے احکامات ہوا میں اڑادیئے، ماہ صیام میں بھی لیاری میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لیاری کے بیشتر علاقوں بالخصوص ریکسرلین، جمن شاہ پلاٹ، کلاکوٹ، چاکیواڑہ، گل محمد لین، بہار کالونی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے تک جاپہنچا، بجلی بند ہونے کےبعد روزے داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سحری کے فورا بعد ہی بجلی غائب ہوجاتی ہے اس کے بعد صبح 10بجے صرف دو گھنٹے کیلئے بجلی آنے کے بعد پھر دوپہر12بجے سے ساڑھے چار بجے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہوتا ہے، افطار کے فوراً بعد دوبارہ بجلی بند کردی جاتی ہے۔