• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کی سرکاری ملازمین کی کم از کم اجرت 50 ہزار روپے کی تجویز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی کم از کم اجرت 50ہزار روپے کرنے کی تجویز دی ہےگوٹھوں کی ریگو لرائزیشن کے حوالہ سے قائم کمیٹی پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتراضات ہیں وزیراعلیٰ سندھ سے کہا ہے کہ وہ اس معاملہ پر نظر ثانی کریں، خود ساختہ مہنگائی نے سفید پوش خاندانوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ،پرائس کنٹرول انسپکٹر کے اختیارات ایڈمنسٹریٹرز کو بھی دیئے جائیں،گورنرہائو س میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، گورنرسندھ نے مزید کہا کہ مہنگائی سے جہاں عام طبقہ متاثر ہے وہیں سرکاری ملازمین کے حالات بھی بہت ہی زیادہ خراب ہو چکے ہیں اس لئے وزیراعلیٰ سندھ کو ملازمین کی تنخواہوں میں 30سے 35فیصد اضافہ کے لئے خط لکھ رہا ہوں ،انہوں نے کہا کہ مہنگائی روکنے اور مقررہ قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کو یقینی بنانے کے لئے ماضی کی طرح 48گھنٹوں میں نئی پرائس لسٹ مقرر کرنا ہوگی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید