• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج اور کارسرکار مداخلت کیس میں بشارت راجہ کی ضمانت قبل از گرفتاری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عرفان اکرم نے عمران خان کی اسلام آباد آمد کے موقع پر احتجاج، توڑ پھوڑ اور کارسرکار میں مداخلت کے مقدمہ میں نامزد تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کی پچاس ہزار روپے کے مچلکے پر ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ تھانہ نصیر آباد میں 19 مارچ کو مختلف الزامات کے تحت درج کیس کے مطابق محمد بشارت راجہ کے علاوہ سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان دیگر قائدین فیاض چوہان، عارف عباسی، واثق قیوم عباسی، عمر تنویر بٹ، چوہدری افضل پڑیال، عمار صدیق خان، چوہدری جاوید کوثر، فرخ محمود سیال، علی امین گنڈا پور اور سیمابیہ طاہر وغیرہ نے ڈنڈوں سے مسلح ڈیڑھ دوسو نامعلوم افراد کے ہمراہ دفعہ144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید