• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت جبری گمشدہ افراد کو بازیاب کرائے، ایم ڈبلیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ نا شیخ صادق جعفری نے بارگاہ فاطمہ انچولی میں ضلع سینٹرل کی جانب سے منعقد کئے گئے درس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ رمضان المبارک صبر و رضا اور ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے،خالق کائنات نے امت محمدی ؐپر روزے اس لیے فرض کیے کہ وہ متقی بن جائیں،ہم نے ایک دن اللہ کے حضور اپنے ہر عمل کا جواب دہ ہونا ہےلہذا اپنی زندگیوں کو اسلام کے حقیقی اصولوں کے مطابق ڈھالا جانا چاہئے، اس موقع پر ڈویژن نائب صدر یعقوب شہباز،ضلع سینٹرل کے صدر مولانا غلام عباس جعفری،مولانا حیات عباس و دیگر موجود تھے،علامہ صادق جعفری نے کہا کہ اسلام ہمیں دوسروں کی جان و مال کے تحفظ، اور مظلومین کی حمایت کا درس دیتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایسے بھی کئی خاندان ہیں جن کے بچے مدتوں سے لاپتا ہیں،حکومت ان جبری گمشدہ افراد کو بازیاب کرائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید