• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام، امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، وزیر داخلہ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام اضلاع، رینجز اور پولیس زونز اپنے سیکیورٹی پلان، کنٹی جنسی اقدامات اور رسپانس میکنزم کو مزید مؤثر اور فعال بنائے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا ، وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ حساس جلوسوں، مجالس اور مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے، محرم الحرام کے دوران انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، سرچ اینڈ کومبنگ سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے، امن کمیٹیوں، علمائے کرام، ذاکرین اور جلوسوں و مجالس کے منتظمین کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جائے ، اشتعال انگیز، نفرت آمیز اور فرقہ وارانہ تقاریر و مواد کی مؤثر نگرانی کی جائے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید