کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صدر کاظم عباس نے کہا ہے کہ محرم الحر ام کا آغاز نواسۂ رسول حضرت امام حسین ؑ اور ان کے باوفا اصحاب کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے ہو رہا ہے،یہ مہینہ امتِ مسلمہ کے لیے غم و حزن کے ساتھ ساتھ حق و باطل کے ازلی معرکے کی یاد دہانی بھی ہے ،کربلا کی سرزمین پر پیش کی جانے والی لازوال قربانی انسانیت کے لیے یہ درس دیتی ہے کہ حق و صداقت پر ثابت قدم رہنا ہی حقیقی حیات کا راستہ ہے،امام حسینؑ اور ان کے اہلِ بیت و اصحاب نے ظلم و جبر کے سامنے استقامت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا۔