• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی اور طارق روڈ میں پریشانیوں سے تنگ 2 افراد نے مبینہ خود کشی کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں واقع گھر سے22سالہ صابر ولد گل شیر کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی، پولیس کے مطابق متوفی نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر مبینہ خود کشی کی ہے ، طارق روڈ کرتا گلی میں واقع رہائشی عمارت کے فلیٹ سے33سالہ مجتبی ٰ ولد شاہد کی لاش ملی ، موت سر پر گولی لگنے کے باعث ہوئی ، پولیس کے مطابق متوفی کو نشہ کی لت لگ گئی تھی جس کے باعث اہلیہ ناراض ہوکر میکے چلی گئی ، کاروباری معاملات بھی خراب تھے،بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ متوفی نے پریشانیوں سے تنگ آکر اپنی لائسنس یافتہ پستول سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ، ماڑی پور مچھر کالونی میں ندی سے ڈوبی ہوئی ایک شخص کی لاش ملی ، پولیس نے بتایا کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت اور وجہ موت سامنے نہیں آسکی ہے، لاش کئی روزپرانی معلوم ہوتی ہے ،سرجانی ٹاؤن کے علاقے پیر بخش گوٹھ رحمٰن سوسائٹی کے قریب گلی سے خاتون کی لاش ملی،پولیس نے بتایا کہ فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ، عمر 35 سے 40 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید