کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وکلا نے سینٹرل جیل کو ہائی وے پر منتقل کرکے سینٹرل جیل کی جگہ تمام ضلعی عدالتیں بنانے اور ایک سال سے التوا کا شکار جوڈیشل کمپلیکس بنانے کے منصوبے کے لئے بجٹ فنڈز شامل کرنے کا بھی مطالبہ کردیا ، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ضیاء اعوان، ندیم شیخ ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء کا سٹی کورٹ میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ کے 28 ہزار کیسز ڈیڑھ سال قبل سٹی کورٹ منتقل کردیئے گئے تھے، لوگوں کو فائلیں نہیں مل رہیں ، ججز کے پاس بیٹھنے کی جگہ موجود نہیں ہے۔