• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت جلوسوں کی حرمت کیساتھ برآمدگی یقینی بنائے، عمار یاسر علوی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبائی کونسل سندھ عزاداری سیل کے کنوینر عمار یاسر علوی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جلوسوں کی عزت و حرمت کے ساتھ برآمدگی کو یقینی بنائے ہمارا مطالبہ ہے کہ نئی آبادیوں، نئی سوسائٹیوں میں عزاداری کی راہ میں رکاوٹیں ختم کی جائیں اور مضافاتی بستیوں میں حالات کے پیش نظر سیکورٹی لائٹس کے بہترین انتظامات کئے جائیں ،  ملک بھر میں ماتمی جلوسوں میں کسی قسم کی رخنہ اندازی برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت، وفاقی وزارت داخلہ، پانچوں صوبوں بشمول آزاد کشمیر میں ضلعی سطح تک محرم کنٹرول رومز تشکیل دے اور انہیں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی محرم کمیٹی عزاداری سیل کے مرکزی و علاقائی کنٹرول رومز سے مربوط بنائے ، حساس مقامات پر قبل از وقت حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں،انہوں نے کہا کہ علمائے کرام، خطباء اور ذاکرین و واعظین مثبت انداز میں پیغام حسینیٹ کا ابلاغ کریں اور اتحاد و یکجہتی کے فروغ کو ہر شے پر مقدم رکھیں ، سیاسی جماعتیں عشرہ محرم کے دوران سیاسی سرگرمیاں معطل رکھیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید