کراچی(نیوزڈیسک)افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے منصوبے کے بانی کو کابل میں طالبان حکام نے گرفتار کر لیاہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان طالبان نے گزشتہ سال لڑکیوں کی سیکنڈری اسکول کی تعلیم پر پابندی عائد کردی تھی جس کے ساتھ افغانستان پہلا ملک بن گیاتھا جہاں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ہے۔افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے ٹوئٹ کی کہ ’پین پاتھ‘ کے سربراہ اور لڑکیوں کی تعلیم کے حامی مطیع اللہ ویسا کو پیر کو کابل میں گرفتار کر لیا گیا۔