• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا

پشاور (جنگ نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں 16مارچ 2023ء سے اضا فہ کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یاداشت کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی فی لیڑ قیمت 298.00روپے مقرر کی گئی ہے۔ نیا کرایہ نامہ کے مطابق مینگورہ سے بٹ خیلہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 147روپے او ر عام بس کا کرایہ 140روپے درگئی کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 210او ر عام بس کا کرایہ 200روپے، تھانہ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ110 او ر عام بس کا کرایہ104روپے، سخاکوٹ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ219او ر عام بس کا کرایہ 209روپے، مٹہ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ69اور عام بس کا کرایہ66روپے، چارباغ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ41 او ر عام بس کا کرایہ39روپے،خوازہ خیلہ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ81 او ر عام بس کا کرایہ 77روپے، بحرین کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ194 او ر عام بس کا کرایہ 185روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ضلع شانگلہ تحصیل الپوری سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 203 روپے اور عام بس کا کرایہ 194 روپے، بشام سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 322 روپے اور عام بس کا کرایہ 307 روپے اور الوچ سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ360 او ر عام بس کا کرایہ 343روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح پیر بابا سے پشاور کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ482روپے او ر عام بس کا کرایہ 459 روپے, مردان کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 304روپے او ر عام بس کا کرایہ 289 روپے، پیر بابا سے کلیل کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ19روپے او ر عام بس کا کرایہ18 روپے اور پیر بابا سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 182روپے او ر عام بس کا کرایہ 173 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ یاداشت میں کہا گیا ہے کہ سکولوںو کالجو ں کے طلباء، خصوصی افراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔
پشاور سے مزید