پشاور (نیوز ڈیسک) ویمن یونیورسٹی مردان میں خواتین کی حقوق کا استحصال،پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں خواتین کی نشستوں پر خفیہ طریقوں سے مردوں کی بھرتیوں کا انکشاف، سلیکشن بورڈ کا اجلاس30مارچ کوطلب، تفصیلات کے مطابق خواتین کی تعلیم و ترقی کے فروغ کیلئے قائم کردہ ویمن یونیورسٹی مردان میں خواتین کی حقوق کا استحصال ڈپٹی رجسٹرار، ڈپٹی Treasurer( خزانچی) اور ڈپٹی آڈٹ کی آسامیوں پر من پسند مردوں کی غیر قانونی بھرتیاں خفیہ طور پر کرائے جانیوالے سلیکشن بورڈ کیلئے 30مارچ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔عوامی حلقوں اور سول سوسائٹی نے گورنر خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ 30مارچ کو ہونے والے سلیکشن بورڈ کا اجلاس کینسل کرکے خواتین کو اپنی حقوق دیا جائے۔