• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، ٹمبر مافیا کے مبینہ رکن کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس شہباز رضوی نے ٹمبر مافیا کے مبینہ رکن محمد یوسف کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی، فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے وکیل محمد عامر خاں بھٹہ نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم نے 9 لاکھ 54 ہزار روپے مالیت کے بیج اور لکڑی چوری کی، دریں اثنا ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے ایک خاتون آسیہ بی بی کو شدید زخمی کرنے والے لیہ کے 70 سالہ رمضان زاہد کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی، پولیس نے اسے عدالت سے باہر نکلتے ہی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملتان سے مزید