• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال، جعلی خاتون ڈاکٹر گرفتار، بیہوشی کا انجکشن لگاکر مریضوں کو لوٹتی تھی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عید گاہ پولیس نے سول اسپتال میں مریضہ کوبے ہوشی کا انجکشن لگاکر لوٹنےوالی جعلی خاتون ڈاکٹر رقیہ کنول کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،پولیس کےمطابق ملزمہ لیب کوٹ پہن کرڈاکٹرکےروپ میں سول اسپتال میں داخل ہوکر مریضوں کو بے ہوشی کے انجکشن لگا کر موبائل فونز ،رقم اور زیورات وغیرہ چوری کرتی تھی، پولیس نے ملزمہ کے بیگ سے بے ہوشی کے انجکشن اور موبائل فون برآمد کیا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید