• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، تمباکو نوشی میں اضافہ، لڑکے فیشن کے طور پر عادت اپنا رہے ہیں

کراچی (بابر علی اعوان /اسٹاف رپورٹر) معروف ماہر امراض سینہ پروفیسر ڈاکٹر ندیم احمد رضوی نے کہا ہے کہ کراچی میں تمباکو نوشی میں اضافہ ہوتا جار ہا ہے اور 18 سال کی عمر کے لڑکے فیشن کے طور پر تمباکو نوشی کرتے ہیں حالانکہ یہ ایک خطرناک عادت ہے جو زندگی کے کئی قیمتی سال کم کر دیتی ہے۔ تمباکو نوشی سے پھیپھڑوں کے کینسر سمیت دائمی کھانسی، پھیپھڑوں کا پھول جانا، دمہ کے امکانات بڑھنا، سینے کا انفیکشن ہونا، دل کا دورہ پڑنا، فالج کے امکانات بڑھنا، کھانے کی نالی کا کینسر، لبلبے کا کینسر، خون کا کینسر، ہڈیوں کے بھربھرے پن کے امکانات، وقت سے پہلے آنکھوں میں سفید موتیا ہوجانا، بچوں میں انفیکشن، دمے کے امکانات اور کان کا انفیکشن و دیگر بیماریاں ہوجاتی ہیں۔ دنیا بھر میں سگریٹ بہت مہنگی ہے لیکن پاکستان میں یہ نہ صرف سستی ہے بلکہ کھلی بھی مل جاتی ہے جسے بچے بھی آسانی سے خرید لیتے ہیں جسے روکنے کےلئے حکومت کو سنجیدہ اقدامات کی ضرور ت ہے۔
اہم خبریں سے مزید