• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرانی ضلع کچہری کے دو مین داخلی راستوں پر نصب واک تھرو گیٹ خراب

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) پرانی ضلع کچہری راولپنڈی کی سکیورٹی رپورٹ نے سکیورٹی کا پول کھول دیا ۔باخبر ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی کو ملنے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ ضلع کچہری کے دو مین داخلی راستوں پر نصب واک تھرو گیٹس دوران چیکنگ خراب پائے گئے جبکہ کنٹرول روم کے66کیمروں میں سے24خراب یا بند تھے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے دوران تمام ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا سسٹم بند ہوجاتا ہےکیونکہ کنٹرول روم کا یو پی ایس بھی خراب ہےاور کوئی ریکارڈنگ نہیں ہوپاتی ۔رپورٹ میں ضلع کچہری کیلئے سیکورٹی سٹاف میں کمی کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔منظور شدہ نفری افسران و عملہ82میں سے26افسران و عملہ کی کمی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نفری کمی،کیمروں و واک تھرو گیٹس، یو پی ایس کی خرابی کی رپورٹ متعلقہ حکام کو گزشتہ ماہ بھی بھجوائی گئی تھی۔رپورٹ میں دستیاب تعینات عملہ کے بارے بتایاگیا کہ سب اپنی اپنی پوسٹوں پر تعینات تھے۔دوران چیکنگ ان کو حالیہ پھیلتی دہشت گردی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔داخلی راستوں پر تعینات انچارج و عملہ کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ جامہ تلاشی کے بغیر کسی کو داخل نہ ہونے دیا جائے۔تمام جوان بلٹ پروف جیکٹس و ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔
اسلام آباد سے مزید