• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسان اللّٰہ مستقبل میں اچھا بولر ثابت ہوگا، عاقب جاوید

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ احسان اللہ مستقبل میں اچھا بولر ثابت ہوگا۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ احسان اللہ نے بہت سیکھا ہے، اس میں پہلے سے کافی بہتری آئی ہے، اسے اپنی اسپیڈ کے ساتھ مہارت میں بھی عبور حاصل کرنا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے خلاف تجربہ کیا گیا ہے، سلیکشن میں کوئی تو معیار برقرار رکھا جائے ، فٹنس کا لیول، کوئی مہارت ہو تو پھر آپ پاکستان کی نمائندگی کریں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اپنی مکمل ٹیم کھلانا ہوگی۔

اسپورٹس سے مزید