کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ڈسپلن، فٹنس اور پرفارمنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بہتر پلاننگ اور مثبت سوچ کے ساتھ ٹیم کو لیڈ کروں گا۔کپتانی ہمیشہ اعزاز کی بات ہے ، وقت کے ساتھ کپتان میں پختگی آتی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں نوجوانوں کا دباؤ کم کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ویسٹ انڈیز کا دورہ چیلنجنگ ہوگا جبکہ ریڈ بال کیمپ اور کاؤنٹی کا تجربہ انگلینڈ میں مددگار ثابت ہوگا۔ بیٹنگ ہمیشہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کرتا ہوں۔