کراچی (شکیل یامین کانگا) کپتان ایم باپے کی پینالٹی کک پر گول کی بدولت سابق عالمی چیمپئن فرانس نے پیرا گوئے کو شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ کے ٹاپ ایٹ میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ مراکش سے ہوگا۔ گولڈ ن بوٹ کی دوڑ میں شامل ایم باپے اور میسی کے گولز کی تعداد سات سات ہوگئی ہے۔ فلاڈلفیا اسٹیڈیم میں میچ کے دوران کھلاڑی ایک دوسرے سے الجھتے نظر آئے۔ 70ویں منٹ میں پیرا گوئے کے کھلاڑی نے فاؤل کرکے فرنچ پلیئر کو گرادیا جس پر ریفری نے فرانس کو پنالٹی دیدی ۔اس پر ایمباپے نے گول کرکے فتح یقینی بنادی۔