• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے کامیاب، برازیل ورلڈکپ سے باہر، انگلینڈ بھی کوارٹر فائنل میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایرلنگ ہالینڈ کے دو گولرز کی بدولت فیفا ورلڈ کپ پری کوارٹر فائنل میں ناروے نے5 بار کے ورلڈ چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر تہلکہ مچادیا۔ ناروے نے پہلی بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔ برازیل کا واحد گول نیمار جونیئر نےپنالٹی کک پر کیا۔ ادھرانگلینڈ نے3-2 کی فتح سے شریک میزبان میکسیکو کو آؤٹ کردیا۔ انگلینڈ نے جیرل کوانساہ کو ریڈ کارڈ ملنے کے باوجود جوڈ بیلنگھم کے 2 اور ہیری کین کے ایک گول کی بدولت کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

اسپورٹس سے مزید