• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا ساتویں ویمنز ٹی 20 عالمی چیمپئن بن گیا، انگلینڈ کو شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر ساتویں بار آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔ اتوار کو لارڈز میں فائنل میں آسٹریلیا نے میزبان ٹیم کو سات وکٹ سے شکست دی۔ بیتھ مونی نے دس چوکوں کی مدد سے 49گیندوں پر 64 ، لچ فیلڈ نے48 رنز اسکور کئے۔ آسٹریلیا نے 151 رنز کا ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ انگلینڈ نے چار وکٹ پر 150 رنز بنائے ۔ کپتان نیٹ سائیور برنٹ نے 58 اور فریا کیمپ نے 44 رنز بنائے۔

اسپورٹس سے مزید