• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ’’ٹرو مین 3‘‘ بولنگ مشین نصب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ٹرو مین 3 بولنگ مشین نصب کر دی ہے۔ جو کھلاڑیوں کو میچ جیسی پریکٹس فراہم کرے گی۔ جدید مشین سے بیٹرز کو بولر کے ایکشن، ریلیز پوائنٹ اور ٹائمنگ کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ مشین میں لائن، لینتھ، سپیڈ، سوئنگ اور ہائٹ کو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔ کوچز اور کھلاڑی انفرادی گیندیں، اوورز اورا سپیلز بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔ جنہیں میچ جیسی صورتحال بنانے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اسپورٹس سے مزید