• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز: صائم، احسان کی جگہ برقرار رہنے کا امکان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔ ہارون رشید کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت خاصی حد تک مکمل کر لی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ صائم ایوب اور احسان اللہ اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہ سکتے ہیں۔گرین شرٹس نے 14اپریل سے نیوزی لینڈ کے خلاف 5ون ڈے اور 5ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے جس کیلئے کیویز نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں قومی ٹیم کے تجربے کار سینئر کھلاڑیوں کی واپسی یقینی ہے۔ کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، فخر زمان، فاسٹ بولر شاہین آفریدی، حارث رؤف کی واپسی متوقع ہے۔ افغانستان کیخلاف اچھی بیٹنگ کارکردگی پر آل راؤنڈر عماد وسیم کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے، جبکہ پی ایس ایل کے نئے ٹیلنٹ اور شارجہ میں بہترین بولنگ کرنیوالے احسان اللہ ا سکواڈ کا یقینی حصہ دکھائی دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابقاعظم خان، طیب طاہر، زمان خان، وسیم جونئیر کو ڈراپ جبکہ عبداللہ شفیق اور صائم ایوب میں سے ایک کھلاڑی کو موقع ملنے کا امکان ہے۔

اسپورٹس سے مزید