• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ورکشاپس پر چھاپے، سینکڑوں ٹرانسفارمر برآمد

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار)ایف آئی اے نے ٹیکسلا اور وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 4 بجلی ٹرانسفارمر ورکشاپوں پر چھاپے مار کر آئیسکو کے سینکڑوں ٹرانسفارمر برآمد کر لئے ۔ پی کو انجینئرنگ سیکٹر جی بارہ ، مارگلہ ٹرانسفارمر کمپنی ، کاظمی ٹرانسفارمر کمپنی کاظمی مارکیٹ ٹیکسلا ، کاظمی الیکٹرک ورک ٹیکسلا ، سکائی لائٹ ٹرانسفارمرانجینئرنگ اینڈ کو ٹیکسلا کےمالکان ندیم ، اللہ رکھا،اعجاز ،محمد فیضان ،محمد وقاص ،غلام حسنین شاہ اور محمد زبیر کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔ بڑی تعداد میں ٹرانسفارمرز ، قیمتی آئل اور کاپر کے علاوہ غیر معیاری سلور کوائلز ،آئیسکو کے کھمبے اور آئیسکو کے ٹرانسفامرز غیر قانونی طور پر سٹور کر کے ان سے قیمتی کاپر اور آئل نکال کر ان میں سستا اور غیر معیاری آئل اور سلور کوائل ڈالا جاتا تھا۔ملزمان آئیسکو افسران واہلکاروں کی ملی بھگت سے ریپئرنگ کی آڑ میں ٹرانسفارمر کی فروخت میں ملوث تھے۔غیر معیاری آئل اور سلور کوائل سے لائن لاسز کی صورت میں حکومت کو کروڑوں کا نقصان ہورہا تھا۔چوری شدہ کاپر اور آئل مارکیٹ میں انتہائی مہنگے داموں فروخت کر کے آئیسکو اور حکومت کو مالی نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔
اسلام آباد سے مزید