• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سازشیں پاکستان کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں، عبدالحلیم قصوریہ

پشاور(جنگ نیوز) خیبر پختونخوا کے نگران وزیر زراعت ولائیواسٹاک عبدالحلیم قصوریہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام ادارے مضبوط ہیں اور باہمی اتفاق واتحاد سے ملکی نظام چلا رہے ہیں عالمی سازشیں پاکستان کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے کوئی میلی آنکھ سے بھی اس کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔ ایسے ناپاک عزائم کو ہمارے ادروں نے ہمیشہ ملیہ میٹ کردیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بعض عناصر پاکستانی اداروں کے خلاف عالمی سطح پر منفی پروپیگنڈے کررہے ہیں تاکہ پاکستان کو کمزور کردیں لیکن ایسے عناصر کو اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے نگران وزیر عبدالحلیم قصوریہ نے مزید کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ریاست ہے۔ پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کو صفحہ ہستی سے مٹادیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشی عناصر کو بے نقاب کرنے میں اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں
پشاور سے مزید