• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن، غیر قانونی ترقی پانے والے ملازمین عہدوں پر برقرار

ملتان(سٹاف رپورٹر)میرٹ کے برعکس ملازمین کو نوازنے کا معاملہ، کمشنر ملتان کی جانب سے غیرقانونی طور پر ترقی پانے والوں کو ڈی موٹ کرنے کے احکامات کے باوجود ملازمین پروموشن سکیل میں کام کررہے ہیں تفصیل کے مطابق سال 2018میں میونسپل کارپوریشن ملتان میں مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض غیر قانونی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس جسکی وجہ سے ایک جونیئر ملازم کو سکیل 8 سے سکیل 11میں میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ترقی دی گئی جبکہ 1993 میں بھرتی ہونے والا پرموشن کا منتظر سینیٹری انسپکٹر امتیازی سلوک کی نذر ہوگیا اسی وجہ سے کمشنر ملتان کو اپیل دائر کردی گئی کمشنر ملتان نے تحقیقات کرتے ہوئے 4صفات پر مشتمل ایک تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ غیر قانونی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی اس وقت کے مئیر ملتان نویدالحق آرائیں نے کینسل کر دی تھی اس حکم کے خلاف 70 کے قریب سینئر ملازمین نے ہائیکورٹ سے حکم امتناعی لے لیا۔ 3سال عدالت میں کیس جاری رہا فیصلہ برخلاف ہوتا ہوا نظر آیا تو انہوں نے عدالت سے کیس واپس لے لیا جس پر کمشنر ملتان اپنے فیصلہ میں لکھا کہ مئیر ملتان کے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی اجلاس کو کینسل کرنے کا حکم بحال ہوچکا ہے اس ڈی پی سی میں 70کے قریب ملازمین شامل ہیں ،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سے غیر قانونی ترقی پانے والے ڈپٹی منیجر آپریشن سمیت ڈرائیور، سپروائزر، پرموٹ ہوئے جن میں ٹمپریری ملازمین بھی شامل ہیں اسی طرح کارپوریشن ملازمین شامل ہیں جو مستفید ہوئے آخر میں چیف آفیسر کارپوریشن کو سختی سے حکم جاری کیا کہ سال 2018میں غیر قانونی ترقی پانے والے ملازمین کو ڈی موٹ کرکے ان کا سروس ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا جائے جبکہ کمشنر ملتان کے فیصلے کے باوجود یہ ملازمین ابھی تک جو ں کے توں کام کر رہے ہیں۔
ملتان سے مزید