• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ای یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس، تربیتی معاملات پرتبادلہ خیال

لاہور(خصوصی نمائندہ)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا 134 واں اکیڈمک کونسل کا اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس کی صدارت وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے کی۔ اجلاس کے آغاز میں نئے تعینات ہونے والے پروفیسرز کو وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز اور فیکلٹی ممبران کی جانب سے خوش آمدید کہا گیا۔ اجلاس میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی تعلیمی اور تربیتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بین الاقوامی فیکلٹی ممبران کو یونیورسٹی کے ویزٹنگ فیکلٹی کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔