• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیمے میں سونے والے برطانوی نے لاکھوں ڈالر جمع کرلئے

لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ کے ایک نوجوان نے بسترِ مرگ پر پڑے لاعلاج افراد کے ہسپتال کے لیے مسلسل تین سال تک خیمے میں سوکر 860000 ڈالرسے زائد کی رقم جمع کرلی ہے جو پاکستانی روپوں میں 34 کروڑ 27 لاکھ روپے کی رقم بنتی ہے۔ڈے وون کے رہائشی میکس ووسے نے اپنے گھر کے لان کے باہر ایک خیمے میں مسلسل تین سال تک سونے کا ریکارڈ قائم کیا ہے جس کی تصدیق گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔ مارچ 2020 میں انہوں نے دس سال کی عمر میں یہ کام شروع کیا تھا جس کا نام ’خیمے میں لڑکا‘ رکھا گیا تھا۔

یورپ سے سے مزید