• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈویژن میں 25 لاکھ مفت آٹا تھیلے تقسیم کیے جا چکے، کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر )کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک نے کہا کہ رمضان پیکج کے تحت ملتان ڈویژن میں25لاکھ23 ہزار8سو60 آٹے کے تھیلے تقسیم کئےجاچکے ہیں۔ 19مارچ تا30مارچ تک 20 لاکھ سے زائد خاندانوں میں آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے۔ایک روز میں 2 لاکھ40 ہزار2سو42 آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے۔ ڈویژن میں آٹے کے 74 ڈسٹریبیوشن پوائنٹس پر 663 کاؤنٹرز بنا کر آٹا فراہم کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر عامر خٹک نے رمضان پیکج بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر نے مختلف پوائنٹس پر بزرگ شہریوں، معذور افراد کے کاؤنٹرز الگ کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں مختلف پوائنٹس پر 1542 یوزرز، 151 سول ڈیفنس اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔حسب ضرورت کاؤنٹرز، یوزرز کی تعداد بڑھائ جائے۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر پر فی سنٹر 40, ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر فی سنٹر 60 یوزرز تعینات کئے جائیں۔ شہریوں کی سہولت کیلئے چیکنگ کاؤنٹرز، آگاہی سنٹر بھی بنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے مستحق طبقے کیلئے مثالی رمضان پیکج دیا ہے۔ضلعی محکموں کے افسران اور سول ڈیفنس اہکار بھی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔شہری تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومتی سبسڈی کے ثمرات سے مستفید ہوں۔ضلع میں مزید آٹا پوائنٹس قائم کرکے رش میں کمی آئی ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد،ایڈیشنل۔کمشنر ڈپٹی کمشنر عابدہ فرید، اسسٹنٹ کمشنر ارشد وٹو ،ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔
ملتان سے مزید