• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے سامان، نقدی سےمحروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان ونقدی سےمحروم ہوگئے ۔تفصیل کےمطابق مخدوم رشید پولیس کےعلاقے میں چار مسلح ڈاکوؤں نے حاجی محمد سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی ۔ مخدوم رشید پولیس کے علاقے سے ہی رشید احمد سے موبائل فون چھین لیا گیا ۔ مخدوم رشید پولیس کےعلاقے سے صفدر کا موٹرسائیکل ، اشرف کے رقبہ سے 42 ہزار روپے مالیت کی کیبل اور عرفان کے گھر سے دو لاکھ 76 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا ۔بستی ملوک پولیس کے علاقے سے محمد منظور کا موٹرسائیکل ، غلام مصطفے کے گھر سے بیٹریاں ، محمد اظہر کے گھر سے سولر پلیٹ اور محمد اسلم کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا ۔ لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے میں محمد ارسلان سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا ۔ کپ پولیس کے علاقے سے محمد آصف کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا ۔ کینٹ پولیس کے علاقے طہ کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا ، کینٹ پولیس کے علاقے سے خالدہ پروین ، محمد نوید ، محمد عتیق ، شہزاد علی اور شمشاد بی بی کے موبائل فون چوری کر لئے گئے ۔ چہلیک پولیس کے علاقے سے محمد عباس اور خرم شہزاد کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے جلیل آباد پولیس کے علاقے سے احسن شوکت اور شریف یار کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے ۔ چہلیک پولیس کے علاقے سے تنویر حسین ، فراز اور عارف کے موبائل فون چوری کر لئے گئے ۔ قطب پور پولیس کے علاقے سے اعجاز کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا۔ شاہ شمس پولیس کے علاقے میں عبدالرحمان کے گھر سے تین لاکھ 45 ہزار روپے مالیت کاسامان چوری کر لیا گیا ۔ ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے مرسلین ، وقاص احمد، ذوالفقار علی ، رانا محمد انس اور شان کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے ۔ ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے محمد حسین کے گھر سے واٹر پمپ ، محمد طارق کے گھر سے 86 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا ۔ گلگشت پولیس کے علاقے سے ضیغم ، محمد نبیل ، علی اور اسامہ اقبال سے موبائل فون چھین لئے گئے ۔ گلگشت پولیس کے علاقے سے مجاہد کاموٹرسائیکل ، عمیر بلال کے ایک لاکھ روپے چوری کر لئے گئے ۔ کوتوالی پولیس کے علاقے سے محمد بشیر کاموٹرسائیکل چوری کر لیاگیا ۔ کوتوالی پولیس کے علاقے میں کبری بی بی کے گھر سے 50 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا ۔ نعمان نے کوتوالی پولیس کو درخواست دی کہ اس کے گھر سے چار لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا ہے ۔ نیوملتان پولیس کے علاقے سے بشیر کاموٹرسائیکل چوری کر لیا گیا ۔ شہر کے مختلف علاقوں سے ثمرین اعجاز ، نوید ، ذوالفقار ، زبیر ، دین محمد ، طالب حسین ، جمشید اقبال ، عامر ، جنید ، مشتاق ، محمد شاہد ، عمران ، سلیمان ، اشتیاق ، یوسف ، اسامہ اور زکریا کے موبائل فون چوری کر لئے گئے۔
ملتان سے مزید