• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول رشید آباد میں تقریب تقسیم انعامات

ملتان (سٹاف رپورٹر ) گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول رشید آبادملتان میں سالانہ رزلٹ و تقسیم انعامات2023 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل شیخ لیاقت علی ، کونسلر اعجاز خان ، ماہر تعلیم میاں وقاص فرید قریشی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت طلبہ کو معاشرے کا بہترین شہری بناتی ہے، سخت محنت کی بدولت ہی نوجوان کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں ، اس موقع پر نعیم اعوان ، زاہد مقصود قریشی ، حمزہ جہانگیر انصاری نے کہا کہ طلبہ بنیادی تعلیم کے ساتھ سکلز ایجو کیشن پر بھی توجہ دیں،تقریب میں سینئر ٹیچر عبد المجید بھٹی ، لطیف شاہ ، محسن رضا، طارق شاہ بخاری،عامر حنیف ، قاری حنیف ودیگرموجود تھے۔ اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔
ملتان سے مزید