• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں مساجد کے اطراف سڑکوں کی استرکاری، اسٹریٹ لائٹس درست کی جائیں،عاطف حنیف بلو

کراچی (پ ر)تحریک عوام اہلسنت پاکستان کے چیئر مین محمد عاطف حنیف بلو نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ اختتام کے قریب ہے لیکن تاحال ڈسٹرکٹ سائوتھ میں مساجد کے اطراف سڑکوں کی استر کاری کا کوئی کام کیا جارہا ہے نہ ہی اسٹریٹ لائٹس کو درست کیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بالخصوص ایڈمنسٹریٹر نے سا ئو تھ کو لاوارث بناکر رکھ دیا ہے ،اگر اسٹریٹ لائٹس اور سڑکوں کی کارپیٹنگ کا آغاز نہ ہوا تو رد عمل میں علاقہ مکین شدید احتجاج پر مجبور ہونگے۔،انہوں نے وزیر اعلیٰ ،وزیر بلدیات اور دیگر سے مطالبہ کیا کہ سڑکوں کی استرکاری اور اسٹریٹ لائٹس درست کرنے کے لئے فوری احکامات دئیے جائیں ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید