• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے وقار کو بحال رکھنا ہے تو فل کورٹ بنانا ہوگا، اعظم تارڑ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرا م ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو الیکشن ازخود نوٹس کیس کی حساسیت سامنے رکھنی چاہئے،سپریم کورٹ کے وقار کو بحال رکھنا ہے تو چیف جسٹس کو فل کورٹ بنانا ہوگا، چیف جسٹس اجتماعی سوچ کو راستہ دیتے ہوئے تمام ججوں کو بنچ میں بٹھائیں۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس کے اپنے ادارے سے آوازیں اٹھ رہی ہیں، اختلافی گفتگو ججز لاؤنج تک محدود نہیں رہیں عدالتی فیصلے بول رہے ہیں، امید تھی الیکشن ملتوی کیس میں دوبارہ سات رکنی بنچ بنایا جائے گا مگر ایسا نہیں ہوا، عدالت جو فیصلہ کرے گی سر آنکھوں پر ہوگا، کسی کی مجال نہیں اس فیصلے پر تنقید، تحریف یا کوئی بات کرے۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے وقار کو بحال رکھنا ہے تو چیف جسٹس کو فل کورٹ بنانا ہوگا، چیف جسٹس اجتماعی سوچ کو راستہ دیتے ہوئے تمام ججوں کو بنچ میں بٹھائیں، سپریم کورٹ میں اختلافی آراء کو راستہ ملنا چاہئے، الیکشن ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ تین رکنی بنچ نے کیا تو غیرمناسب اثرات آئیں گے، جیوڈیشل propriety ڈیمانڈ کرتی ہے کیس لارجر بنچ میں لے جایا جائے اور اجتماعی سوچ کو راستہ دیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید