• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن کی پی ٹی آئی کے مزید کئی سابق اراکین اسمبلی کیخلاف تحقیقات

لاہور (نمائندہ جنگ) اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے مزیدکئی رہنما ؤںسابق صوبائی وزیروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیاہے تحقیقات کی جارہی ہیں، اور آئندہ چند ہفتوں میں گرفتاریاں متوقع ہیں۔ ممتاز احمد، خیال احمد کاسترو، محمد لطیف،ملک عمر ، شکیل شاہد کیخلاف کرپشن کے شواہد مل گئے ہیں، اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد، خیال احمد کاسترو،سابق ایم پی ایز محمد لطیف نذر،ملک عمر فاروق، شکیل شاہد کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں اورانکوائریوں میں کرپشن کے مزید شواہد سامنے آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیرحافظ ممتاز احمد کا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، ہائی وے ڈویژن میں گھپلوں کا انکشاف۔
اہم خبریں سے مزید