• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت کی مضبوطی کیلئے شفاف الیکشن نا گزیر ہیں، ہمایوں اختر

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور الیکشن سیل کے کوارڈی نیٹر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے شفاف الیکشن نا گزیر ہیں اور امید ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کے لیے ریٹرننگ افسران کی فراہمی کے لیے درخواست دی گئی تاہم لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ریٹرننگ افسران کے لیے عدالتی عملے کی فراہمی سے انکار کے بعد دیگر ادارے بھی تعاون سے گریزاں ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید