• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7جواری گرفتار، بوگس چیک دینے، مہنگی روٹی بیچنے پر مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے دو بچوں کو اغوا کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مردم شماری ٹیم کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج، سات جواریوں کو گرفتار کر کے 18000 روپے اور قمار بازی کے لیے استعمال ہونے والی دیگر اشیا برآمد کر لی گئیں، پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے، پولیس نے نوجوان لڑکی کو بازار سے اغوا کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، غیرقانونی پارکنگ سٹینڈ بناکر شہریوں سے بھتہ وصول کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے دھوکہ دہی سے آٹا لینے والے شخص کو گرفتار کر لیا، مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے کے الزام میں دو دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ملتان سے مزید