• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سے چارلڑکیوں سمیت چھ افراد اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سےچارلڑکیوں سمیت چھ افرادکواغواءکرلیاگیا،تھانہ سول لائنزکو خالد ولید نے بتایاکہ عبدالرحمان نے 2 نامعلوم ملزموں کے ہمراہ سائل کے محلہ ڈھیری حسن آباد آیا اور سائل کی بیٹی (ر) عمر 17 سال کو بہانہ سے باہر بازار میں بلوایا اور زبردستی گاڑی میں بیٹھا کر اغواء کر کے لے گیا ۔ملزمعبد الرحمان سائل کا قریبی رشتہ دار ہے اورمذکورہ سے گھریلو تنازعہ چل رہا تھا ۔تھانہ ائرپورٹ کو شہروز افضل نے بتایا کہ اس کی شادی(ن) سے 11مارچ 23 کو قرار پائی 27مارچکو میں اسے اپنے والدین کے پاس چھوڑنے کے لئے آیا اسی دن اس نے بیو ٹی پارلر جانے کے لئے ڈرائیو رائیڈ بک کر وائی ،دن ساڑھے گیارہوہ روانہ ہوئی جس کے بعد سے وہ تاحال لا پتہ ہے ۔تھانہ ائرپورٹ کو شکیلہ بی بی نے بتایاکہ اس کی16 سالہ بیٹی (ل) سال گھر سے لاپتہ ہو گئی بعد ازاں گھر کی تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ 5لاکھ 40ہزار اور 3 تولہ طلائی زیورات بھی گھر سے غائب ہیں ۔معلوم ہوا کہ محمد عدنان ہماری بیٹی کو ورغلا کر لے گیا ۔ عدنان کے ساتھ 2 نا معلوم اشخاص بھی تھے ۔تھانہ مندرہ کو بشارت حسین نے بتایاکہ ہم واپس آئے تو بچی گھر پر نہ تھی مجھے قوی شک ہے کہرازق حسین نے میری بیٹی کو اغواء کر لیا ۔ تھانہ کراچی کمپنی کو بلال یوسف نے بتایا فیملی کے ہمراہ اپنے گھر موجود تھاکہ نزا کت ولد علی افسر،رفاقت علی اورضیافت علی،جن کے سا تھ تین نامعلوم افرادزبردستی گھر میں داخل ہوئے اور 2لاکھ پچاس ہزارروپے،طلائی زیورات 2تولے،موبائل فون زبردستی اٹھا کر اسلحہ کی نوک پر مجھے یر غمال بنایا اور اغوا ء کرکے اپنی گاڑی میں بٹھالیا ۔ میرے شور مچانے پر ملزمان نے محلہ دا روں پر بھی اسلحہ تان لیا اور گاڑی بھگانا شروع کردی۔ میرے بھائی نے پولیس کنٹرول کو اطلاع کی اور ناکہ بندی کیوجہ سے ملزمان نے مجھے آبپارہ کے قریب گاڑ ی سےباہر پھینک دیا ۔تھانہ کرپاکوشرین صادق نے بتایاکہ اس کابیٹابشیرحسین عمر40سال جو پلمبرنگ اورالیکٹریشن کاکام کرتاہے اپنے شاگردمدثرکے ہمراہ ہسپتال میں بجلی کی وائرنگ کاکام کرنے گئے جہاں ایک نامعلوم شخص میرے بیٹے کواپنے ہمراہ پلمبرنگ کاکام دکھانے کاکہہ کرلے گیا جس کے بعدسے اس کاکچھ معلوم نہیں ہوسکا۔
اسلام آباد سے مزید