• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو سپریم کورٹ ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دیگی، فواد چوہدری

اسلام آباد (ایجنسیاں)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نےدعویٰ کیاہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ پیر کے روز(آج ) ملک کے ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دیگی‘آئین اور قانون میں عدالتوں کے بائیکاٹ کاکوئی تصور نہیں‘یہ اگر سپریم کورٹ کے حکم کو نہیں مانتے تواس کا مطلب ہے کہ آرٹیکل 6 کی زد میں ہیں‘مسلم لیگ(ن) کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخ کیلئے ریفرنس دائر کرنے پر غور جاری ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ الیکشن کرانے کے کیس میں فیصلہ تو دے چکی ہے‘اب تین رکنی بینچ صرف عملدرآمد کا بینچ ہے۔ساتھ ہی فواد چوہدری نے کارکنوں کی ضمانت میں تاخیر کرنے والے ججوں کو مجرم بھی قرار دے دیا۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ایسے ججوں سے استعفا دے کر گھر جانے کی فرمائش بھی کردی۔ان کا مزیدکہناتھاکہ گیلانی کو بھی عدالتوں کاحکم نہ ماننے کے بعد گھر جانا پڑا،اگر عدالت کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کریں گے تو انہیں بھی گھرجانا پڑے گا۔

اہم خبریں سے مزید