• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارن فنڈڈ شخص نے سی پیک متنازع بنانے کا جرم کیا، وزیراعظم

اسلام آبادر (نیوز ایجنسیاں) پاکستان اور چین کے درمیان اہم تجارتی شاہراہ خنجراب پاس کو تین سال کے وقفے کے بعد آج باضابطہ طور پر دوبارہ کھول دیا گیا، وزیراعظم نے خنجراب پاس دوبارہ کھلنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی راہداری کھلنے سے چین کیساتھ تجارت میں اضافہ ہوگا، فارن فنڈڈ شخص نے سی پیک متنازع بنانے کا جرم کیا، دونوں ممالک کی عظیم دوستی کی پیٹھ میں خنجر گھونپا گیا، 2018ء میں جس رفتار پر چھوڑ کر گئے تھے اب سی پیک دگنی رفتار سے بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز نے بھی خنجراب پاس کھلنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے سی پیک کیخلاف فارن فنڈڈ فتنے کی سازش ناکام بنا دی، پاک چین تعلقات قومی سلامتی کی ریڈلائن ہیں۔
اہم خبریں سے مزید