• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردم شماری پر تحفظات دور کرنے کیلئے وزیراعظم نے 5 اپریل کو اجلاس بلالیا

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) مردم شماری کے معاملے پرسیاسی جماعتوں کےتحفظات دور کرنے کیلئے وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا ہے۔ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے مردم شماری کے جاری عمل پر وفاقی حکومت کو اعتراضات سے آگاہ کیا ہے وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس 5اپریل کو ہوگا۔اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے مردم شماری کے حوالے سے تحفظات واعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید