• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی انتشار پھیلانے کی سیاست کچھ دنوں کی مہمان، نوید جیوا

ملتان(سٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری تخفیف غربت و سماجی تحفظ ایم این اے نوید عامر جیوا نے کہا ہےکہ ‏عمران خان کی انتشار پھیلانے کی سیاست کچھ دنوں کی مہمان ہے عمران کو جتنا موت کا خوف ہے آج تک اتنا نہیں دیکھا بھٹو خاندان کی نقل کرنے کے لیے شیر کا جگر چاہیے ہوتا ہے، نوید عامر جیوا نے مزید کہا کہ ‏یورپی یونین کا پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب سفارتکاری کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستانی اشیا یورپی یونین برآمد کرنے والے پاکستانی تاجروں کے لیے پاکستان کا ہائی رسک ممالک کی فہرست سے اخراج نیک شگون ہے، ‏ناقص سفارتکاری اور سابقہ نا اہل حکومت کے باعث پاکستان کو 2018 میں ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی انتھک کوششوں کی بدولت پاکستانیوں پر یورپ کے قانونی اور معاشی آپریٹر کی اضافی شرائط اب لاگو نہیں ہوں گی۔ ‏
ملتان سے مزید