اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ایک مرتبہ پھر طلب کر لیا گیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس آج دوپہر 1 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں بلا لیا ۔ اجلاس میں سپریم کورٹ فیصلے اور دیگر قانونی معاملات پر مشاورت کی جائے گی ۔ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔ 24گھنٹے میں یہ کابینہ کا دوسرا اجلاس ہے۔