• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، فیصلہ متنازع، شفافیت اور ایمانداری پر سمجھوتہ، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا عدالتی فیصلہ مسترد کرنے کا حکومتی جواز درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ متنازع ہے اس میں شفافیت اور ایمانداری پر سمجھوتہ کیا گیا ہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ برا ہوسکتا ہے مگر وفاقی کابینہ کے پاس اسے مسترد کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے،شہباز شریف مریم نواز کے اسکرپٹ پر نہ چلیں ورنہ ان کا حشر یوسف رضا گیلانی والا ہوگا، امید تھی چیف جسٹس اس حساس کیس کو جمہوری طریقے سے لے کر چلیں گے، لیکن جسٹس مندوخیل سے مشاورت ہی نہیں کی گئی،حکومت کو سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کرنے سے زیادہ کچھ نہیں کرناچاہئے، سپریم کورٹ اس معاملہ میں خود اپنے ساتھ بہت کچھ کررہی ہے۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے آئین میں لکھا ہے حکومت اب الیکشن کروائے، شہباز شریف کو مریم نواز کے ٹریپ سے بچنا چاہئے، مریم نواز نے اپنے والد کو جیل سے لندن پہنچایا ہوا ہے، شہباز شریف پہلی اور آخری بار وزیراعظم بنے ہیں، شہباز شریف مریم نواز کے اسکرپٹ پر نہ چلیں ورنہ ان کا حشر یوسف رضا گیلانی والا ہوگا، میموگیٹ اسکینڈل میں نواز شریف شہباز شریف دونوں یوسف رضا گیلانی کو آصف زرداری کی نہیں عدلیہ کی بات ماننے کیلئے کہتے تھے۔
اہم خبریں سے مزید