پشاور(کرائمزرپورٹر)چارسدہ سے محنت مزدوری کی غرض سے پشاورآنے والے نوجوان نے کام نہ ملنے پر زندگی سے تنگ آکر اقدام خودکشی کی کوشش کی جس کے دوران وہ زخمی ہوگیاجسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسد ولد ظفر ساکن چارسدہ حال بڈھ بیر نے زخمی حالت میں بیان دیتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ محنت مزدوری کے سلسلے میں چارسدہ سے بڈھ بیر آیا تھا تاہم کام نہ ملنے پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے خود پر فائرنگ کردی ۔